کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کراچی ڈویژن کے صدر حمید ساجنا بلوچ، قلات کے صدر میر قادر بخش مینگل، مستونگ کے ضلعی صدر حاجی محمد انور، سوراب کے صدر عبدالطیف قلندرانی ، ضلعی جنرل سیکرٹریز جنرل سیکرٹریز و کابینہ کے دیگر اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے
کہ وہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر پارٹی کے پروگرامز کو گھر گھر پہنچائیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بلوچستان نیشنل پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ آج بلوچستان کو جن حالات کا سامنا ہے یقینا بی این پی ہی سیاسی،عوامی اورنظریاتی قوت ہے
جو بلوچستان میں جاری بحران کا مقابلہ کر سکتی ہے بی این پی حقیقی طور پر قومی جمہوری جماعت ہے جوآمر و سول ڈکٹیٹرز کے دور سے لاپتہ افراد کی بازیابی ، انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے جسے مزید وسعت دینے کیلئے پارٹی کو مزید فعال اور متحرک بناکر حالات کا بنانا ضروری ہے نظریاتی کارکنوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے عوام کے ساتھ قریبی روابط استوار کرتے ہوئے ہونے والی ناانصافیوں بلوچستان کے قومی جہد اور مسائل کے حل کیلئے سیاسی کردار ادا کریں
نو منتخب عہدیدار کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرتے ہوئے پارٹی پروگرام کو بلوچستان کے دور دراز علاقوں اور عوام کی دہلیز تک پہنچائیں کیونکہ بلوچستان کو مضبوط سیاسی قیادت کی ضرورت ہے آج بلوچستان نیشنل پارٹی کو پذیرائی حاصل ہے بہت سے لوگ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل سے خائف ہیں مگر بلوچستان نیشنل پارٹی قومی جہد کو سیاسی جمہوری انداز میں آگے بڑھا رہی ہے
پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے رہنماں نے مشکل حالات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا آئندہ سے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
Leave a Reply