میامی: کراٹے کے عالمی چیمپئن شپ، KC52 میں شہزیب رند نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سابق 3 بار کے عالمی چیمپئن ایڈگارز اسکریورز کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔
یہ سنسنی خیز مقابلہ جمعہ کو میامی میں ہوا، جہاں چار راؤنڈز کی سخت جنگ کے بعد شہزیب رند نے فتح حاصل کی۔
شہزیب رند، جو پاکستان کے تین بار کے نیشنل ووشو چیمپئن بھی ہیں، بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے نہ صرف اپنی طاقت و مہارت کا لوہا منوایا، بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔شہزیب رند کا یہ فتوحات کا سلسلہ ثابت کرتا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان بھی دنیا بھر میں اپنے جرات مندانہ اقدامات سے نمایاں کر سکتے ہیں۔
Leave a Reply