کوئٹہ: صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت دیگر صوبے تیز رفتار ترقی کے لیے مریم نواز کی سوچ اور وژن کو فالو کریں۔
یہ بات صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ سردار عبدالرحمن کھیتران نے لاہور سے مسلم لیگ بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ھوئے کہی
انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم بی بی نے خود کو حقیقی معنوں میں نوزا شریف کی سوچ ووژن کا عکاس ثابت کیا۔پنجاب میں انتہای کم مدت کے دوران نوجوانوں سمیت دیگر عوامی ترقی وخوشحالی کے سیکڑوں منصوبوں پربیک وقت عمل درامد ھونا ایک فقیدالمثال کارنامہ ھے
جسکی مثال ملکی سیاست میں نہیں ملتی پاکستان کی تیز رفتاراوردامی ترقی کے لیے تمام صوبائی حکومتوں کو مسلم لیگی قیادت کی مخلصانہ سوچ ووژن کو فالو کرنا چاھیے۔
اہل بلوچستان قاد پاکستان میاں نواز شریف سمیت مسلم لیگ کی دیگر مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کے ملک وقوم کی بقاوخوشحالی کے لیے بلوچستان کے سلگتے مسال کے دامی حل کے لیے خصوصی توجہ اور فوری عملی اقدامات کو یقینی بنائے۔
Leave a Reply