|

وقتِ اشاعت :   20 hours پہلے

حب: صوبائی وزیر انڈسٹریز ایگریکلچر اینڈکوآپریٹیو میر علی حسن زہری حلقہ انتخاب دورے پر پہنچ گئے

وزیراعلی بلوچستان کے دورہ حب کے اعلانات پر عملدرآمد سے متعلق پیش رفت پرجائزہ اجلاس

صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کے زیرصدارت لیڈا کانفرنس ہال میں منعقد ہواڈی سی حب منصورقاضی اورسرکاری محکموں کے افسران محکمہ مواصلات تعمیرات روڈ سکیشن ایکسین ارباب ایوب کاسی ،ایگزیکڑو انجینئر بلڈنگ سکیشن عبدالوہاب زہری ،ایکسین ایری گیشن کینال عبدالجبار زہری ،DHOڈاکٹر نور بخش بزنجو ،ایم ایس ناصر شیخ ،محکمہ بلدیات کے چیف آفیسر نصیب اللہ ترین ،انجینئر مہر شاہ ،و یگر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی

اس موقع پر صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے کہاکہ حب ڈیولپمنٹ اتھارٹی اورماسٹرپلان منظورہوچکا ہے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد حب ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیرنگرانی ہوگاصدرمملکت آصف علی زرداری کی بلوچستان پر خصوصی توجہ ہے

حلقئہ انتخاب کے عوام تسلی رکھیں ماسٹر پلان کے تحت ترقیاتی کام ہونگے صنعتی شہر کی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے اہم منصوبوں پر جلد کام شروع ہوگا میر علی حسن زہری نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرعی نے ضلع حب کیلئے جامع ترقیاتی پیکج لارہے ہیں حب میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ،گریٹر واٹر سپلائی اسکیم ،اور 9ارب روپے کی لاگت سے ساحلی بستی ڈام بندر منصوبے کیلئے منظوری حاصل کر لی گئی ہے انھوں نے کہاکہ سرکاری افسران دلجمعی اوردیانتداری کیساتھ کام کریں

گورننس کی بہتری کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں میر علی حسن زہری نے محکمہ مواصلات وتعمیر ات و میونسپل کارپوریشن کے افسران کوایڈوائزی جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ ضلع حب کے ترقیاتی منصوبوں کی نقشہ سازی جدید ٹیکنالوجی سے کی جائے ترقیاتی اسکیمات کی پی سی ون تیاری جی پی ایس سسٹم کے تحت coordinate سے منسلک کریںافسران مفاد عامہ میں کم لاگت کے پائیدارمنصوبے بنائیں تاکہ ضلع کی اکثریتی آبادی اسکیمات سے مسفید ہو

گڈانی شپ بریکنگ یارڈکی ماڈرنائزیشن کی جانب لیجانا چاہتے ہیں شپ بریکنگ یارڈ سے حب پیرکس تک لنک روڈکی تعمیر کی منظوری ڈسٹرکٹ کونسل کیلئے 50 کروڑ روپے فنڈزاجرا ہوچکا ہے صوبائی وِزیر نے کہا کہ جدید سہولیات سیمزین دوایمبولینس کی چابیاں ڈی ایچ او کے حوالے کیں

صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے کرسچن کمیونٹی میں امدادی چیک تقسیم کئے اجلاس میں ایکسئن بلڈنگ کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی سی کمپلیکس کی منظوری ہوچکی ہے منصوبے پر ایک ارب تیس کروڑ روپے کی لاگت آئیگی ایک ارب پندرہ کروڑ لاگت سے جی او آر کالونی تعمیر ہوگاضلع حب ایجوکیشن سیکٹرکی 38 اسکیمات منظورہوئے ہیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *