کو ئٹہ: ٹراما سینٹر اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ نے سال 2024میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37ہزار 5سو71زخمی مریضوں کو طبی امداد فراہم کی،
جن میں 3ہزار 5سو71مریضوں کو علاج کے لئے داخل کیا گیا جبکہ4ہزار4سو66آپریشنز کامیابی سے انجام دیے گئے۔
یہاں جاری ہونے والے کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران 75ہزار5سو76لیبارٹری ٹیسٹ، ایک ہزار 7سو89الٹراساونڈ، 24ہزار5سو14سی ٹی اسکین، 34ہزار 5سو57ایکسرے، اور 2ہزار9سو94مریضوں کو خون کی منتقلی مفت فراہم کی گئی۔
مریضوں کی اموات کی تعدادایک سو75رہی، جو طبی عملے کی انتھک محنت کی عکاس ہے۔ رپورٹ کے مطابق، زیادہ تر زخمی مریض کوئٹہ ڈویژن32ہزار6سو 53سے آئے، جبکہ قلات، ژوب، نصیر آباد، مکران، اور رخشان سمیت دیگر اضلاع سے بھی مریضوں کو منتقل کیا گیا۔
سال 2024میں رپورٹ ہونے والے زخمیوں میں 19ہزار8سو14ٹریفک حادثات، 13ہزار9سو65افراد گرنے سے زخمی ہوئے، 2ہزار ایک سو 26پر تشدد کے کیسز،ایک ہزار 93گولی لگنے کے کیسز، 2سو57بم دھماکے، ایک سو4الیکٹرک شاک اور 2سو14چاقو کے وار کے کیسز شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سات سالوں کے دوران زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا جہاں 2017میں 12ہزار ایک سو 39مریضوں کا علاج کیا گیا وہیں 2024 میں یہ تعداد بڑھ کر 37ہزار 5سو71تک پہنچ گئی۔
Leave a Reply