حب: صدرمملکت آصف علی زرداری کی خصوصی توجہ کی بدولت صنعتی ضلع حب بلوچستان کا اہم تجارتی مرکز بننے جارہا ہے
انویسٹرز کیلئیسازگارماحول کی فراہمی اورکراچی پورٹ سے نزدیک ترین صنعتی ضلع حب بلوچستان اورپاکستان کی معاشی ترقی کا ضامن بنے گاصدرمملکت آصف علی زرداری کے دورہ چائنا سے صنعتی ترقی کی نئی راہیں کھلنے جارہی ہیں
اور حب میں تین سوارب کی سرمایہ کاری متوقع یے نئے پراجیکٹس کی بدولت روزگار کے مواقع اورمعاشی ترقی کا نیا دورشروع ہوگا ان خیالات کا اظہار صدرمملکت کے ترجمان برائے بلوچستان وصوباء وزیرزراعت انڈسٹریز میر علی حسن زہری نیدورہ حب کے موقع پر سرکاری ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
میر علی حسن زہری نے کہا کہ ضلع حب کو انویسٹرز کیلئے محفوظ سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے صوباء وزیر نے بتایا کہ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا تاکہ وہ پرامن ماحول میں اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔