کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اسمگلنگ کے روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح جائزہ اجلاس منعقد ہوا
جس میں اسمگلنگ، منشیات، اشیائے خورونوش بشمول چینی، گندم، کھاد ، پیٹرولیم مصنوعات اور غیر قانونی اسلحے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب علی شاہ، بریگیڈیئر ایف سی امان اللہ، سیکرٹری خوراک مظفر ذیشان لہڑی، سیکرٹری فشریز جاوید انور ہاشمی، سیکرٹری ، کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات، سپیشل سیکرٹری انڈسٹری حفیظ اللہ یوغور، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شریک رہے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کو رکھنے کے لیے متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن کا موثر نظام تشکیل دیا جائے اور یوریا اور چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے صوبے بھر میں اقدامات جاری رکھے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی اور یوریا کے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت کی جائے۔
اس کے علاوہ چینی اور یوریا کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم کو بھی بہتر بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں اور صوبائی حکومت کو اس ضمن میں مل کر کام کرنا ہوگا اور اداروں کی استعداد کار کو کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے مقابلہ کرنے کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔
چیف سیکرٹری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انسداد اسمگلنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔