|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

دالبندین: دالبندین میں پاکستان اور پاک فوج کے حق میں ایک تاریخی کار ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبد الودود خان سنجرانی نے کی۔

ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے اپنی گاڑیوں میں پاکستانی پرچم لگائے ہوئے تھے اور پاک فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

ریلی کے دوران پولیس کے جوان سیکورٹی کے لیے تعینات تھے۔ اس ریلی میں دو سو میٹر طویل قومی پرچم بھی اٹھایا گیا۔

کار ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبد الودود خان سنجرانی، وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یار محمد زئی نے کہا سابق چیئرمین سینٹ اور ایم پی اے چاغی صادق خان سنجرانی، بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی کی ہدایت پر نکالی گئی ہے انھوں نے کہا کہ آج کی اس ریلی میں لوگوں کی شرکت نے یہ واضح کر دیا کہ دالبندین کے لوگ محب وطن ہیں اور وہ اپنے ملک اور فوج سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دالبندین ضلع چاغی ایک پرامن ضلع ہے، اور یہاں کے قبائلی عمائدین اور شہریوں نے ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس ریلی میں شرکت کر کے عوام نے یہ پیغام دیا کہ وہ کسی بھی ریاستی مخالف بیانیہ کی حمایت نہیں کرتے۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین نے ریلی میں شریک تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں مختصر وقت میں شرکت کر کے شرکاء نے اپنے ملک کے ساتھ اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا ریلی شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

ریلی دالبندین کے علاقے داود آباد سنجرانی ہاؤس سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس مغربی بائی پاس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *