|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

خضدار: اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کے فنڈ سے خیراوہ کے فیڈر کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

میر یونس عزیز زہری اپنے وفد کے ہمراہ خیراوہ میں جاری فیڈر کے کام کا معائنہ کرنے کے بعد ایکسیئن واپڈا سیف اللہ جاموٹ سے ان کے دفتر میں اہم میٹنگ کی جن میں خیراوہ کی فیڈر کی کام کو جلد مکمل کرنے اور خضدار کے سول ہسپتال کی مکمل بجلی کی فعالیت پر مشاورت ہوئی

جس پر میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ میں کوئٹہ میں اس معاملے پر اہم میٹنگز کر چکا ہوں جن میں خضدار کے سیول ہسپتال کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہوے ہیں اور اس کے ساتھ خیراوہ کے فیڈر کی بھی فنڈز مکمل ہوچکے ہیں اور ان کے کام بھی جاری ہے

ان کو بھی جلد فعال بنانے کے لئے حکمت عملی اپنا رہے ہیں جس پر ایکسئین واپڈا نے میر یونس عزیز زہری کو مکمل یقین دہانی کرایا کہ میں خود خیراوہ میں جاری بجلی کے کام کا معائنہ کرونگا اور ان کی کنکشنز کو بھی مکمل بحال کرونگا انشا اللہ رمضان المبارک سے پہلے ہی خیراوہ کے بجلی بحال کروا دینگے۔

اور اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ ہسپتال کی بجلی کی کنکشنز کو الگ بنا کر ان کو مکمل بحال کریں تاکہ مریضوں کو بجلی کی حوالے سے کوئی مشکلات درپیش نہ آئے اس حوالے سے ایم ایس ہسپتال سے بھی میٹنگ کرینگے تاکہ ہسپتال کی لائن مکمل الگ ہو اور ہر سہولت ہسپتال میں موجود ہوں۔خضدار کی فیڈرز کو بڑھانے کا مقصد ہی یہی ہے کہ عوام کو بجلی کی سہولت میسر ہو

جس کے لئے میں دن رات کوشش کررہا ہوں۔خیراوہ کے عوام کا جو دیرینہ مطالبہ تھا کہ ہمارے فیڈر الگ ہو ان کا وہ دیرینہ مطالبہ پورا کرلیا ہے اور لائنز کھمبوں کے کام بھی جاری ہے اور مزید میر یونس عزیز زہری نے ان کو ہدایت جاری کی کہ فیڈر کے کام کو ایک مہینے کے اندر اندر مکمل کرلیں تاکہ عید سے پہلے ہی خیراوہ کے عوام کو بجلی کی سہولت میسر ہو۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کے ہمراہ رئیس تنویر کرد سیف اللہ ساجدی طارق مردوئی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *