|

وقتِ اشاعت :   20 hours پہلے

قلات:  بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے ضلعی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بارڈر ٹریڈ کی بندش بلوچ قوم کی نوالہ چھیننے کے مترادف ہے

اس اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی موجودہ صوبائی حکومت کی مزدور کش پالیسی اور بلوچستان کی زمینداروں سے دو وقت کی روٹی چھیننے کی مذمت کرتے ہیں

بلوچستان میں یہی دو روزگار کے ذریعہ ہیں لیکن فارم 47 کی پیداوار حکومت بلوچستان کے عوام سے یہ روزگار کے زریعے بھی چھینے کی کوشش کر رہے ہیں ساحل وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان کے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترستے ہیں اللہ پاک نے تو اس قوم کو ہر چیز عنایت کی ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ اور موجودہ حکومت اس قوم اور بلوچستان میں بسنے والے دیگر اقوام کو نان شبینہ کے محتاج کرنے کے درپے ہیں

لیکن بی این پی اس بات کو واضح کرتی ہیکہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچ قوم کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے موجودہ حکومت چیکنگ کی بنیاد پر زمیاد گاڑیوں اور پروبکس گاڑیوں کی بندش کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *