|

وقتِ اشاعت :   20 hours پہلے

کوئٹہ:  بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال 2025-26 میں جرنلسٹس پینل کا کلین سوئپ، خلیل احمد صدر جبکہ عبدالغنی کاکڑ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال 2025-26بدھ کو الیکشن کمیٹی کے چیئر مین یعقوب شاہوانی ، نور الہی بگٹی ،فرید احمد کی نگرانی میں کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہوئے ۔

پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر چیئر مین الیکشن کمیٹی یعقوب شاہوانی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بی یو جے کے انتخابات میں کل ووٹرز کی تعداد 137تھی جن میں سے 119نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔

انتخابات میں جرنلسٹس پینل کے خلیل احمد 86ووٹ لیکر صدر منتخب ، منظور احمد 89ووٹ لیکرسینئر نائب صدر، نذر بلوچ 69ووٹ لیکر نائب، عبدالغنی کاکڑ 69ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری، ابرار احمد 83ووٹ لیکر سینئر جوائنٹ سیکرٹری، فضل تواب 79ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری، عبدالجبار 91ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں ملک سہیل کاسی، جنید اکبر، چوہدری امتیاز ، حامد بخاری ، شاہ حسین، عنایت اللہ، امین اللہ، نعمت اللہ 8رکنی مجلس عاملہ کے ارکان منتخب ہوگئے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *