کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان حادثے میں ایک کانکن جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔
لیویز کنٹرول کے مطابق حادثہ ہرنائی کے علاقے زردآلو میں واقع نجی کوئلہ کان پیش آیا جہاں مٹی کا تودا گرنے سے ایک کانکن موقع پر جاں بحق جبکہ دو کانکن زخمی ہو گئے۔
کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمی کانکنوں کو کان سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
جاں بحق کانکن کی شناخت محمد ولی کے نام سے ہوئی متوفی زردآلو کا رہائشی تھا ۔
جبکہ زخمیوں میں حضرت خان اور داود خان شامل ہیں۔ زخمیوں کا تعلق خانوزئی اور زردآلو کے علاقے سے ہے۔
ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔
Leave a Reply