|

وقتِ اشاعت :   20 hours پہلے

کوئٹہ :  محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کے تمام ملازمین کے لیے بائیو میٹرک حاضری کو لازم قراردے دیا ۔

محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اسپتالوں اور متعلقہ اداروں کے ملازمین کے لیے بائیو میٹرک حاضری کا نظام لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

سیکرٹری محکمہ صحت کی ہدایت پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل اسپتال کوئٹہ ،سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ اور مستونگ، نوشکی، پنجگور، لورالائی، نصیرآباد، جعفرآباد، سبی کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے

کہ وہ اپنے اداروں کے تمام ملازمین کی تفصیلات ایک ہفتے کے اندر فراہم کریں تاکہ بائیو میٹرک حاضری نظام کو موثر انداز میں اپ ڈیٹ کیا جا سکے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک حاضری کا نظام محکمہ صحت میں شفافیت کو فروغ دینے اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے پر فوری عملدرآمد کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *