|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے آر آر جی کے کا نسٹیبل محبوب شاہ کو قتل کر د یا اور موقع سے فرار ہو گئے واقعہ کے بعد ریسکیو اور پولیس کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق کانسٹیبل کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا

جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جاں بحق اہلکار محبوب شاہ چمن ہاوسنگ آسکیم میں یو این کے دفتر پر فرائض سر انجام دیتا تھا جب وہ ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد واپس گھر جا رہا تھا جب اس کو نشانہ بنایا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *