کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت جمعہ کے روز سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فائل ٹریکنگ سسٹم، آئی پی ایم ایس، ترقیاتی منصوبوں میں تیزی سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چیئرمین سی ایم آئی ٹی محمد علی کاکڑ سمیت تمام سیکرٹریز نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیکرٹریز فائل ٹریکنگ سسٹم اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کی جانب سے درج شکایات کو فوری طور پر حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور جو کیسز پینڈنگ یا اوور ڈیو ہیں ان کو بھی جلد ازجلد حل کریں۔
چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ مزید ترقی کرے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جن ترقیاتی منصوبوں کی یوٹیلائزیشن 80 فیصد ہے ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے مکمل فنڈنگ یقینی بنایا جائے۔
چیف سیکرٹری نے کہا عوام کی خدمت اور فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہی آفیسرز کی اولین ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں سستی اور عدم دلچسپی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پرانے گاڑیوں (جو اپنی مدت پوری کر چکے ہیں) کی نیلامی کی پروسیس جلد شروع کیا جائے جبکہ کہ دوہری نوکریاں کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی تیز کی جائے۔
Leave a Reply