قلات: قلات میں خون جما دینے والی سردی سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ، گیس بدستور مکمل غائب، سوختنی لکڑی و ایل پی جی گیس کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، گیس بحالی کا مطالبہ،
تفصیلات کے مطابق قلات میں خون جما دینے والی سردی سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت منفی آٹھ ریکارڈ کیا گیا،
شدید سردی میں بھی گیس مکمل غائب ہے، لوگ ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں قلات میں شدید سردی سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے پانی کی پائپ لائنیں جمنے سے پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عوامی منتخب نمائندے خود علاقے سے باہر انہیں ہر سہولت میسر ہیں
مگر غریب عوام بے یار و مددگار پڑے ہیں دوسری جانب مہنگائی کے دور میں ایل پی جی گیس و سوختنی لکڑی بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں عوامی حلقوں نے گیس بحران کے فوری خاتمے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
Leave a Reply