|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2025

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن ملک کے تمام سیاسی قیادت کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں

قائد جمعیت کی قائدانہ صلاحتوں کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ملک کے سیاسی رہنماوں کی ان کے رہائش گاہ آامد کا سلسلہ جاری ہے،

قائد جمعیت جس طرح ایوان میں ملکی سلامتی کا مقدمہ لڑرہے ہیں اس طرح تمام لیڈر شپ خوا اس کا تعلق جس بھی سیاسی جماعت سے ہو ان سب کے توقعات قائد جمعیت سے ہیں

یہ بات انہوں نے جمعہ کو مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت کی صلاحیتوں اور عوام کی ان کی قیادت پر اعتماد کا واضح ثبوت حالیہ اپوزیشن جماعت کی مسلسل ان کے در آمد ہے جمعیت علماء اسلام اس وقت ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی قوت ہے،

لیکن ہمارے حجم کو گویا الیکشن میں گھٹایا ہے لیکن ہماری عوامی قوت کا مقابلہ کبھی نہیں کر سکیں گے جمعیت علماء اسلام کے خلاف جو منصوبے بنائے گئے وہ ناکام ہی رہیں گے

انہوں نے کہا کہ عوام کے حقِ رائے دہی پر قدغن لگائی جا رہی ہے اور ان کی آواز دبائی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں مایوسی اور ناامیدی کی فضا قائم ہو چکی ہے عوام جمہوریت اور انتخابی عمل سے بدظن ہو کر ایک تاریک راستے پر چلنے پر مجبور ہو رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ،

حکومت کے ادارے عوام کی حقیقی آواز کو نظر انداز کر کے ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہے جس کے باعث حکومت پر عوامی اعتماد مکمل طور ختم ہوچکا ہے۔