|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ: کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام میں ایف سی کے جوانوں کی خدمات مثالی ہیں،

ایف سی بلوچستان کے جوانوں کی کاکردگی بہتر سے بہتر ہوتی جارہی ہے جو پیشہ جوانوں نے چنا ہے وہ روزگار کے ساتھ ساتھ عبادت بھی ہے،

یہ بات انہوں نے ایف سی ٹریننگ سنٹر لورالائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے 67 بیج کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان تھے، تقریب میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، قبائلی عمائدین اور سول و ملٹری حکام نے شرکت کی۔پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 2280 ریکروٹس اپنی ٹریننگ مکمل کرکے پاس آؤٹ ہوئے۔

پاس آؤٹ ہونے والے تمام ریکروٹس کو جدید خطوط پر استوار جنگی تقاضوں پر تربیت دی گئی۔

مہمان خصوصی نے پاس آؤٹ ہونے والیتمام ریکروٹس اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں ایف سی کے جوانوں کی خدمات مثالی ہیں،

ایف سی بلوچستان کے جوانوں کی کاکردگی بہتر سے بہتر ہوتی جارہی ہے جو پیشہ جوانوں نے چنا ہے وہ روزگار کے ساتھ ساتھ عبادت بھی ہے،

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ان شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے جو انہوں نے دفاع وطن کیلئے دیں۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں ایف سی کے جوانوں کی خدمات مثالی ہیں پا س آؤٹ ہونے والے نجوانوں سے بھی اس معیار کو جاری رکھنے کی توقع رکھتا ہوں۔

مہمان خصوصی نے کہا کہ ریکروٹس بلوچستان میں قیام کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *