کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آگ خاک وخون کی جو فصل یہاں چالیس سال پہلے بویا گیا
اس کی ثمرات سے آج چار سو تباہی پھیلی ہوئی ہے جنگی معیشت کے بل بوتے پر جو ریاستی بیانیہ اپنایا گیا وہ یہاں بم دھماکوں خودکش حملوں ٹارگٹ کلنگ اغوا برائے تاوان کی شکل میں ہم سب کے سامنے ہیں
سیاست دان علما کرام ڈاکٹر انجینئر وکیل تاجر خواتین اس جنگ میں خس وخاشاک کی طرح زندگیوں سے ہاتھ دھوتے رہے ہیں اب نوبت فورسز تک آپہنچی صوبہ پشتون خوا حکومت کی دہشت گردوں انتہا پسندوں سے گٹھ جوڑ کوئی راز نہیں
لہذا سانحہ داربن شک وشبہات سے خالی نہیں اس سانحہ کی اعلی سطحی تحقیقات کراکر تمام کرداروں کو بے نقاب اور ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانوزئی فٹ بال گرانڈ میں شہید لیویز اہلکاروں کی نماز جنازہ کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالباری کاکڑ ضلعی و تحصیل ذمہ داران بھی موجود تھے
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے شہید لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے
صوبہ پشتون خوا حکومت کی ان انتہا پسندوں دہشت گردوں کیساتھ گٹھ جوڑ اب راز نہیں رہا ہے مغل کوٹ سے لیکر درازندہ درابن ڈیرہ اسعماعیل خان لکی مروت کرک بنوں عملا دہشت گردوں کے نرغے میں ہے اور وہاں حکومتی رٹ ختم ہو کر رہ گئی ہے جس سے اس اہم شاہراہ پر مسافروں ٹرانسپورٹروں کے علاہ اب فورسز بھی محفوظ نہیں اس تمام تر صورت حال پر اگر ریاست اور اشرافیہ نے سنجیدگی سے غور نہ کیا تو حالات بد سے بدتر ہونے میں دیر نہیں کریے گی
علاہ ازیں انہوں نے باچاخان مرکز خانوزئی میں اے این پی کے ضلع اور تحصیل ذمہ داران اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر قابل تشویش ہے کہ پشتون بلوچ وطن گزشتہ کئی دہائیوں سیخون میں لت پت ہیدہشت گردی انتہا پسندی مسلط کردہ ہے تاکہ یہاں کے بیش بہا وسائل کو آسانی سے لوٹا جاسکے انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی جان ومال کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے
کوئی فرد گروہ اور جتھہ کیلئے ریاستی سرپرستی کے بغیر زرہ برابر عملیات ناممکن ہے لہذا اس پالیسی کو ختم کرکے عوام الناس کی فلاح وبہبود کو مقدم رکھا جائے جو بدبختانہ گزشتہ 77سالوں سے ایسا ممکن نہ ہوسکا ہے۔
Leave a Reply