کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران پی ایس ڈی پی میں شامل 6ہزار 8سو سے زائد اسکیمات کے لئے مختص 224ارب روپے سے زائد رقم کا 58 فیصد جاری جبکہ 39فیصد رقم خرچ ہوسکی۔
محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی کے دستاویزات کے مطابق بلوچستان کے مالی سال 2024-25کے پی ایس ڈی پی میں کل 6ہزار 8سو 34اسکیمات شامل ہیں جن میں سے 4109آن گوئننگ جبکہ 2725نئی اسکیمات شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق رواں سال آن گوئنگ اسکیمات کے لئے 144.010ارب روپے مختص کیے گئے جس میں سے محکمہ پی اینڈ ڈی نے 109.756ارب روپے کی اتھرائزیشن کردی ہے جبکہ محکمہ خزانہ نے اس مد میں 31جنوری 2025تک 97.857ارب روپے جاری کئے ہیں جن میں سے 53.916ارب روپے کے خرچ کئے جاچکے ہیں ۔
دستاویزات کے مطابق صوبے میں نئی اسکیمات کے لئے 80.291ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 55.932ارب روپے اتھرائز کردئیے گئے ہیں اس رقم میں سے محکمہ خزانہ نے جنوری کے آخر تک 51.995ارب روپے جاری کئے جبکہ 33.505ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق صوبے کی 6834اسکیمات کے لئے کل 224.301ارب روپے مختص کئے گئے تھے جن میں سے 165.508ارب روپے اتھرائز کئے گئے 149.852محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے جبکہ 87.421ارب روپے خرچ کئے گئے جو کہ ریلز کے تناسب سے 58فیصد جبکہ مختص کردہ رقم کا 39فیصد ہے ۔
Leave a Reply