|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حکمران مقتدرقوتیں نہیں چاہتی بلوچستان ترقی کرے بلوچستان کی ترقی اورامن میں رکاوٹ مقتدرقوتیں اورسیکورٹی ادارے اورحکمران ہیں بلوچستان کے عوام کو حقوق ،نوجوانوں کو روزگار ،تاجروں کی تجارت کیلئے بارڈرزکھول دیے جائیں

لاپتہ افرادکو بازیاب ،سی پیک ،سیندک ،ریکوڈک پراجیکٹس میں سے جائز حصہ دیکر بلوچستان میں امن کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے بلوچستان کے عوام سے نفرت کرنے ،سیکورٹی کے نام پر کاروبار کرنے والے کس طرح امن قائم کر سکتا ہے ۔

قومی جماعتیں ،میڈیااورانصاف کرنے والے اسلام آبادکے حکمرانوں کو سمجھا دیں کہ بیانات اوربے عمل اعلانات سے امن قائم ہوسکتا ہے نہ بلوچستان کے عوام کو حقوق مل سکتے ہیں ۔

مفادپرستوں لٹیروں بدعنوان عناصر کو نوازنے سے بلوچستان کی ترقی ممکن نہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ اسلام آبادکے دوران تاجروں ،صحافیوں ،سیاسی ورکرزاورنوجوانو ں کے وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حالات سننے دیکھنے سے زیادہ خطرناک ،پریشان کن ہے حکمران ومقتدرقوتوں کی سب ٹھیک ہے کی پالیسی نقصان دہ ہیں ۔

بلوچستان کے عوام کو حقوق دلانے ،مسائل کو اجاگراورپریشانیوں ومشکلات سے نجات دلانے کیلئے کوئٹہ میں بہت جلدمختلف مکتب فکرکے ایک لاکھ افرادکو جمع کرکے حقوق کے حصول کی راہ ہموار کریں گے۔طاقت کا بے دریغ استعمال ،فوجی آپریشنز،پولیس گردی جیسے ہتھکنڈے بہت استعمال ہوئے جس سے اہل بلوچستان کوجانی ومالی نقصان کیساتھ نفرت، بدامنی، بدعنوانی کے سواکچھ نہیں ملے ۔

سازش کے تحت بلوچستان کی حقیقی قیادت کو نظراندازکرکے جعلی حکمرانوں کو مسلط کیاگیا ہے ۔

لاپتہ افرادبازیابی ،جائز قانونی معاشی حقوق دینے کے بجائے جمہوری ،سیاسی،پرامن قائدین اورکارکنوں کو بدنام کرکے دیوار سے لگایا جارہاہے

بلوچستان کے حالات عزت حقوق احترام نہ دینے کی وجہ سے خراب ہیں۔جماعت اسلامی اہل بلوچستان کے حقوق احترام ،ترقی وخوشحالی اورامن کیلئے جدوجہد کر رہی ہے طاقت کے استعمال ، تشدد، گالی گلوچ ،پولیس گردی ،گرفتاری وجھوٹے مقدمات سے نفرت ،تعصب ،رد عمل پیداہورہا ہے بلوچستان کے حالات وفاق وعسکری قیادت کے نااہل قیادت کے ناکام تجربات ،طاقت کے بے جااستعمال،وسائل کی بندربانٹ سے خراب اورنفرت ،غربت ،بے روزگاری ،بدعنوانی میں اضافہ ہواہے حکمران حوش کا ناخن لیں اور اہل بلوچستان کو عزت احترام حقوق روزگاراورترقی کے مواقع دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *