کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی حکومت کی درخواست پر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36قلات کے سات پولنگ اسٹیشنوں پر ہونے والے انتخابات کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔
یہاں جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کی درخواست پر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36قلات کے 7پولنگ اسٹیشنوں پر 9فروری کو ہونے والے انتخابات امن وا مان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیئے۔
Leave a Reply