|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ:  گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ تاجر اور صنعت کار کی آبادی درحقیقت ہم سب کی آبادی ہے،

ہمارا ملکی معاشی نظام آپ جیسے تاجروں، صنعتکاروں اور زمینداروں کے مرہون منت ہے. بطور حکومت، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ کو تمام ضروری سہولیات فراہم کریں،

معاشی ترقی کے مواقع پیدا کریں اور ہمسایہ ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی دیں. انہوں نے کہا کہ اس باہم جڑی ہوئی دنیا میں، گلوبل اور لوکل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں. نیشنل اور انٹرنیشنل ایک دوسرے کی ضد نہیں بلکہ مددگار ہوتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹریز کی بزنس ایکسیلینس ایوارڈ کے حوالے تقریب کے شرکاء￿ سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹریز کے سربراہ جمعہ خان نورزئی اور ارسلان فیضان سمیت صنعت و تجارت سے وابستہ مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی. تقریب کے شرکاء￿ سے خطاب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ اپنے منفرد محل وقوع اور قدرتی وسائل و معدنیات کے اعتبار سے بلوچستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے ممالک کیلئے اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے.

انہوں نے واضح کر دیا کہ بلوچستان محض ایک صوبہ نہیں ہے بلکہ پورے خطے کے ممالک کیلئے معاشی و تجارتی سرگرمیوں کا بنے والا بڑا مرکز ہے.

اس وقت ہمارے پاس بلوچستان کو زمینی اور سمندری تجارت کی سرگرمیوں کے مرکز میں تبدیل کرنے، مقامی کاروباری اداروں کو بین الاقوامی منڈیوں سے جوڑنے کے منافع بخش مواقع میسر ہیں. ہمارے پاس قدرتی وسائل، کوسٹل بیلٹ، سٹریٹجک محل وقوع اور اسے انجام دینے کیلئے اپنے لوگوں کا عزم ہے.

گورنر مندوخیل نے کہا کہ یہ صرف ایک خواب نہیں ہے بلکہ ایک حقیقت ہے جسے ہم حاصل کر سکتے ہیں۔ موجودہ حکومت تمام قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ دینے کیلئے تیار ہے. یہاں تمام سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع دستیاب ہیں ضروری ہے کہ ان سے بھرپور استفادہ کیا جائے.

ضروری ہے کہ ہم خود بھی دستیاب انٹرنیشنل مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں، بلوچستان کے روشن مستقبل کی تعمیر کیلئے کام کریں اور دنیا کو یہ دکھائیں کہ ہم اپنے ملک اور دنیا کیلئے بہت کچھ کر سکتے ہیں.

آخر میں گورنر بلوچستان نے بزنس مین، بزنس وویمن اور منتظمین میں بزنس ایکسیلینس ایوارڈ تقسیم کیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *