|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ:  کوئٹہ سے پنجاب اور خیبر پختونخوا جانے والی مسافر کوچز کے مالکان نے شیرانی میں مسافر بس کو نذر آتش کرنے اور چیک پوسٹوں پر مسافروں اور ڈرائیوروں کو بلاجواز تنگ کرنے کے خلاف دوسرے روز بھی اپنی بسیں احتجاج بند رکھیں۔

ٹرانسپورٹر حاجی سعد اللہ کاکڑاورحید خان کاکڑ نے بتایا کہ گزشتہ دنوں شیرانی میں ایک ٹریفک حادثے کے بعد دہشتگرد عناصر نے مسافر کوچ کو نذر آتش کردیا جبکہ انتظامیہ نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پرشیرانی میں جلائی جانے والی بس کامعاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ژوب ،ڈیرہ اسماعیل خان ، کوئٹہ لورالائی ڈیرہ غازی خان روٹ پرچلنے مسافر گاڑیوں کو جگہ جگہ چیک پوسٹوں پرروک کرگھنٹوں گھنٹوں کھڑے کیاجاتا ہے جس سے مسافروں اورڈرائیوروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حکومت سے بار بار اپیل کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر بھتہ خوری ،عدم تحفظ کے خلاف کوئٹہ سے پنجاب اور خیبر پختونخوا جانے والی ٹرانسپورٹ کوا حتجاج بند کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ بدھ کو دوسرے روز بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کو مسافرکوچ سروس معطل رہی انہوں نے بتایا کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہم احتجاج اپنی بسیں نہیں چلائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *