|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کوظالموں کے چنگل سے آزادکرنے،ترقی کے منازل طے کرنے کیلئے بچے تعلیم پرتوجہ دیں حکمران عوام کوحقوق،سہولیات اورروزگاردیں۔

کشمیرکی آزادی حکمرانوں وافواج پرقرض اورفرض ہے۔بلوچستان سے جہالت،ظلم وزیادتی،ناانصافی ختم کرنے،حقوق کے حصول کیلئے عوام،نوجوان اورطلباء جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔سب کومتحدویکجا کرکے قابضین،زبردستی مسلط ہونے والوں سے حقوق چھین لیں گے۔

ایک لاکھ افرادجمع کرنے کیلئے سب کواخلاص کیساتھ ساتھ دیناہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلباء کے ونٹرایجوکیشن کیمپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے اسلامی جمعیت طلباء بلوچستان کے ناظم بہادرخان کاکڑ،احسان اللہ ناصر،ایازخان کاکڑ ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سوا کوئی سیاسی،مذہبی،قوم پرست پارٹی نہیں جوطلباء برادری کی تعلیمی معاونت،رہنمائی کررہی ہوبارش ہوکہ سیلاب زلزلہ ہویاکوئی اورآفت سب سے پہلے جماعت اسلامی کے رضاکارخدمت کیلئے پہنچ جاتی ہیں

اس قسم کی خوبیاں جماعت اسلامی کودیگرپارٹیوں سے ممتازکرتی ہیں عوام نوجوان اورطلباء حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

اسلامی جمعیت طلباء ہرسال بلوچستان بھرسے میٹرک امتحان دینے والے نوجوانوں کو جمع کرکے انٹرایجوکیش کے نام سے طلباء کی میٹرک امتحان کی تیاری ان طلباء کی دینی تربیت،فرائض کی بہترادائیگی کیساتھ جسمانی طور صحت مند رکھنے کیلئے ورزش وکھیل کودکرواتے ہیں

اس طرح ایک چھت تلے میٹرک امتحان تیاری،باجماعت نمازوں کی پابندی اورورزش وکھیل بھی ہوجاتی ہیں۔یہ اسلامی جمعیت طلباء کاطلباء برادری کیساتھ بہترین معاونت ہے اس کیمپ میں شرکت کے بعدکیمپ کے اکثرطلباء بہترین تعلیمی کاکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے امتیازی نمبروں سے پاس ہوجاتے ہیں۔

جماعت اسلامی ہی قوم کومسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت وٹیم رکھتی ہے عوام ساتھ دیں گے توحقوق،عزت واحترام اورروزگارمل جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *