|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

راولپنڈی: پاکستان میں ہر25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہے۔کل آبادی کا 4.5 فیصداس مرض میں مبتلا ہے جن میں3.33فیصد نوجوان،4.42فیصد بالغ شہری،1.48فیصد بچے ہیں، منشیات کے عادی افراد میں یہ شرح 43.42فیصد ہے۔

لوکلائز ہیپاٹائٹس ایلیمینیشن اینڈ پریونشن پروگرام کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی سات یونین کونسلوں میں انسداد ہیپاٹائٹس مہم میں 10 ہزار 347 گھروں میں47 ہزار 728 افراد کی اسکریننگ کی گئی،

2048 سے زائد مرد و خواتین میں ہیپاٹائٹس سی اور بی کی تصدیق ہوئی جبکہ 22 افراد کے بیک وقت ہیپاٹائٹس بی اور سی کاشکار ہونے کی تصدیق ہوئی۔

پروگرام کے سی ای او ڈاکٹر انصر اسحاق کے مطابق ہیپاٹائٹس کا شکار حاملہ خواتین کی تعداد 8 رہی، ہیپاٹائٹس کے شکار تمام مریضوں کے پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 2048 سے زائد افرادشکار ہیں، مختلف امراض کے شکار افراد میں یہ شرح 46.92 فیصد ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *