کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ مصورکاکڑ 15نومبر سے لاپتہ حکمران،ادارے ،سیکورٹی فورسز،عدلیہ وپارلیمنٹ صرف تسلی وصبر پرگزارہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے خاندان کی پریشانی ومشکل میں بدترین اضافہ ہورہا ہے جبکہ ادارے ،حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے۔
وزیراعلیٰ ،کورکمانڈراورآئی جی وحکومت سب ملکر بلوچستان کے مصورکاکڑ ولاپتہ افراد کو بازیاب کریں۔
بلوچستان کے جگر گوشوں ،لاپتہ افرادکی بازیابی ،حقوق کے حصول ،ظلم وجبر،بدعنوانی ولوٹ مار کے خاتمے کیلئے تاجر برادری شہری وعوام جماعت اسلامی کے احتجاج میں ساتھ دیں ایک لاکھ افراد جمع کرکے مقتدر قوتوں اداروں وحکمرانوں سے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔جماعت اسلامی بلاتفریق رنگ نسل وزبان اورصرافہ برادری تاجر ودکانداراورشہریوں کے مسائل پر اسمبلی میںا ٓوازاُٹھاتے رہیں گے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے آل صرافہ ایسوسی ایشن کے صوبائی دفترمیں صرافہ برادری سے ملاقات و تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صرافہ ایسوسی ایشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری نعیم رمضان صراف ،عادل دائودصراف راجپوت ،محمد حسین صراف تاجروں کے رہنمااور عبدالمجید سربازی بھی موجودتھے۔ امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ اداروں مقتدر قوتوں سب کو معلوم ہے کہ اغواکار ،شرپسند کہاں رہتے ہیں اگرڈھائی ماہ سے زیادہ عرصہ گزارگیا
دس سالہ مصورخان کاکڑ لاپتہ ہے جماعت اسلامی نے اس کے خلاف کراچی لاہور سمیت ہر جگہ آوازاُٹھائی یہ انسانی مسئلہ ہے اس پر سیاست نہ کیا جائے۔
عوام شہری وخاندان کے لوگ سراپااحتجاج تھے اداروں ،حکمرانوں نے دس دن میں برآمد کرنے کاوعدہ کیا مگر اب تک عمل درآمدنہیں ہوسکتا جولمحہ فکریہ ہے ریاست عوام کی حفاظت میں ناکام ہوئے ۔
دوسروں کیلئے توعدالتیں رات بارہ بجے کھلتی ہے اسمبلی اجلاس ہورہے ہیں مگر عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے سب خاموش ہیں جماعت اسلامی مظلوم کیساتھ ہے شہری وعوام مافیاز کے رحم وکرم پر ہیں بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ ہیں نہ شہر اور عوا م ۔جماعت اسلامی اغواء کاروں،
شرپسندوں اور چوروں کے خلا ف اورمظلوم عوام کیساتھ ہے ۔بدقسمتی سے مافیازکے مقابلے میں عوام کی جان ومال کی حفاظت میں اسمبلی ،سیاسی جماعتیں ،کابینہ،عدلیہ پولیس ادارے ،ایف سی سمیت تمام سیکورٹی ادارے ناکام ہوئے۔ ہمیں اخلاص ونیک نیتی کیساتھ ملکر اپنے بچوں وخاندان ،وسائل اورکاروبار وکی حفاظت کیلئے ملکر جدجہد کرنی چاہیے تاکہ لٹیرے ناکام عوامی جدوجہد کامیاب ہوجائے
Leave a Reply