ملیر : ملیر کے علاقے کوہی گوٹھ میں ڈسٹرکٹ پریس کلب ملیر، سندھی ادبی سنگت اور گسٹا کی جانب سے ادیب، رائیٹر دلبر بروہی کا لکھا ہوا کتاب “تاریخ جو عکس” کی مہورتی تقریب منعقد کی گئی،
تقریب میں سندھ اور بلوچستان کے نامور ادیبوں، شاعروں، رائیٹروں، قلمکاروں، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی،
تقریب کے مہمان خاص سابق وفاقی وزیر مدد علی سندھی، ایم این اے عبدالحکیم بلوچ، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ایم پی اے محمد سلیم بلوچ ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایم این اے عبدالرؤف مینگل، ادیب قاضی خادم، قادر بخش کلمتی، ڈسٹرکٹ پریس کلب ملیر کے صدر حنیف سومرو، جسقم رہنما الاہی بخش بکک، رفیق کاندہڑو، آغا طارق پٹھان، مہرالنساء، امتیاز دانش سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی،
اس موقع پر نامور رائیٹر اور ادیب مدد علی سندھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلبر بروہی نے اپنی کتاب “تاریخ جو عکس” میں سندھ اور ھند کی تاریخ بہترین طریقی سے لکھی ہے، اس کتاب نے تاریخ کے کتاب میں ایک اہم اضافہ کیا ہے کتاب کو پڑہنے سے نوجوان نسل کو سندھ اور ھند کی مشترقہ تاریخ کی معلومات ملے گی، دلبر بروہی نے تاریخ کے لیے اچھا کتاب دیا ہے،
اس موقع پر بلوچستان پارٹی کے رہنما ایم این اے عبدالرؤف مینگل نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کا صدیوں سے رشتہ ہے سندھ کے ادیبوں نے اپنی زبان کو قائم رکھا ہے سندھ اور بلوچستان کے لوگ اپنی حقوق کے لیے احتجاج کرتے ہیں تو ان کو حکومت ان کی آواز کو دباتی دیتی ہے،
انہوں نے کہا کہ کراچی سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا کراچی سندھیوں اور بلوچوں کا شہر ہے،
انہوں نے کہا کہ کراچی کے بلوچوں کو چاہیے کہ وہ اپنی سندھ دہرتی سے محبت کریں اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں،
ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے کہا کہ دلبر بروہی نے “تاریخ جو عکس” کتاب لکھ کر ھند اور سندھ کی ایک تاریخ لکھی ہے جس کے مطالعے سے ھند اور سندھ کی ماضی اور اس وقت کے حکمرانوں، ظالموں، جابروں کی معلومات ملتی ہے،
وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ایم پی اے محمد سلیم بلوچ نے کہا کہ سندھ اور ھند کی صدیوں کی تاریخ کو دلبر بروہی نے کتابی شکل دیکر ہمارے نوجوان نسل کو سندھ اور ھند کو معلومات دی ہے کہ سندھ پہلے کیا تھی اور اب کیا ہے، سندھ کے لوگوں کی مرضی کے خلاف کبھی کوئی بھی فیصلہ نہیں کریں گے،
دریائے سندھ پر کینال کی پیپلزپارٹی حکومت سخت مخالفت کرتے ہی اور وفاقی حکومت کو واضح کرتی ہے کہ وہ 6 کینال سندھ کی زراعت پر ایک وار ہے کینال بننے سے سندھ تباہ ہوجائے گی جس کو سندھ کی عوام کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گی،
تقریب کو ڈسٹرکٹ پریس کلب ملیر کے صدر حنیف سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمارے لیے اعزاز ہے کہ ملیر پریس کلب کے سینیئر صحافی، رائیٹر دوست دلبر بروہی تاریخ کے موضوع پر کتاب ترتیب دیا ہے جس میں سندھ کی تاریخ پر روشنی ڈالی ہے،
دلبر بروہی کے کتاب کی مہورتی تقریب پریس کلب ملیر میں منعقد کرنا چاہتے تھے پر رائیٹر دوست دلبر بروہی نے اپنے کتاب کی مہورتی تقریب اپنے گوٹھ کوہی گوٹھ میں کرانے پر زور دیا، ان کا خیال ہے کہ گوٹھ کے نوجوان نسل ایسے مہورتی تقریب میں شرکت کرکے تاریخ کو سمجھیں گے،
اس موقع پر دلبر بروہی تقریب میں آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے سندھ اور ھند کی تاریخ لکھنے کی ایک چھوٹی سی کوشش کی ہے امید کرتے ہیں کہ سندھ کے لوگ میرا کتاب پڑھ کر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔