کوئٹہ : چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت آن لائن اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں ہونے والے میٹرک امتحانات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن صالح محمد، کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، سیکریٹری بلوچستان بورڈ آف ایجوکیشن اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور مختلف ڈویژنز کے کمشنرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری نے متعلقہ حکام کو امتحانات میں شفافیت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر زور دیا تاکہ نقل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔
مزید برآں، امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ غیر متعلقہ افراد کے اجتماع اور مداخلت کو روکا جا سکے۔
چیف سیکریٹری بلوچسان نے اس بات پر زور دیا کہ امتحانی عملے کو اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے اداکریں،
اگر کوئی بھی ڈیوٹی پر غیر حاضر پایا گیا یا غفلت کا مرتکب ہوا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں ملازمت سے برطرفی بھی شامل ہو سکتی ہے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ مل کر نقل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنائیں
اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ اداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں امتحانی نظام کو دیانت داری اور شفافیت کے ساتھ یقینی بنایا جائے گا تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے.
Leave a Reply