|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اخترجان مینگل نے خضدار پولیس لائن سے اسماء بلوچ کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں ، بوڑھوں اور اب ہماری بہنوں کو اٹھایا جا رہا ہے میں اس کو کیا نام دوں؟

بلوچ معاشرے میں یہ واقعہ ناقابل برداشت اورناقابل معافی اقدام ہے اس واقعے میں جو بھی نائب یا صاحب ملوث ہے ان کیخلاف کارروائی عمل میں لا کر اسماء بلوچ کو بازیاب کرایا جائے آج ہمارے قبائلی روایات کو پامال کیا گیا جوقطعاًاس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ کسی خاتون کو اغواء کر کے ان کے خاندان والوں کے عزت نفس کو مجروح کیا جائے

حکمران جو امن و امان کے دعوے کرتے ہیں کہ بلوچستان میں امن ہے ہماری بیٹیوں تک کی عزتیں محفوظ نہیں جو ندامت کا باعث ہونا چاہئے شاید بے ضمیر لوگ ایسی چیزوں کو محسوس ہی نہیں کرتے اسماء بلوچ کے اغواء کودو دن ہو گئے مگر انتظامیہ ایف آئی آر درج کرنے ہونے انتظار میں اور بے اختیار حکومت چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہے

آج اسماء بلوچ کے لو احقین جس قرب سے گزار رہے ہیں میں اور میری پارٹی ان کے ساتھ ہیں میں دو ٹوک الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ ان اغواء کاروں اور سہولت کاروں کے خلاف فوری کارروائی کریں اس کے برعکس حکمران عوامی رد عمل و غضب سے نہیں بچ سکیںگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *