|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ:  07 فروری بلوچستان کے ممتاز قبائلی رہنماء میر بالاچ خان ڈومکی نے خضدار سے خاتون کے اغواء کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بلوچستان کی روایات، قبائلی اقدار اور معاشرتی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ معاشرہ عزت و ناموس کی حفاظت کے لیے ہمیشہ سے مثالی رہا ہے، اور ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں۔

بلوچ اکابرین نے ہمیشہ اپنی سرزمین، روایات اور عزت و وقار کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

نواب اکبر خان بگٹی، نواب نوروز خان اور دیگر عظیم رہنماؤں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ثابت کیا کہ بلوچ قوم کبھی بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا

میر بالاچ خان ڈومکی نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دیں تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم اپنی عزت و وقار پر کسی بھی صورت آنچ نہیں آنے دے گی اور ایسے واقعات کے خلاف متاثرہ فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *