|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

تربت:  نیشنل پارٹی 8 فروری کے انتخابات کو تاریخ کا سیاہ ترین انتخابات قرار دیتی ہے اور اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھے گی۔مرکزی ترجمان نیشنل پارٹی۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کو عوام کے رائے پر شب و خون مارا گیا اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ غیر سیاسی و عوام سے لاتعلق لوگوں کے لیے ڈالا گیا 8 فروری کے انتخابات ملکی تاریخ کے سیاہ ترین انتخابات ہے جس نے جمہور کی رائے کو روندھا اور فارم 47 کے زریعے دھاندلی کی نء اصطلاح کو متعارف کرایا۔نیشنل پارٹی 8 فروری کے دن کو انتخابی عمل میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ ملک کی بنیاد میں آمریت و غیر سیاسی عمل شامل ہے۔

طاقت ور اسٹیبلشمنٹ نے آمرانہ مفادات کی خاطر ملک کی حقیقی جمہوری روح کا مسخ کرلیا سیاسی عمل میں مداخلت کرتے ہوئے نہ صرف آئین سے روگردانی کی بلکہ ملک سے غداری کی۔

بیان میں کہا گیا کہ سیاسی رہنماؤں کو غداری کا القابات سے نوازنے اور ان کو قید و بند کی صعوبتیں دینے جیسے منفی عزائم نے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا اور جس کا خمیازہ عوام معاشی اور معاشرتی بحرانوں سے بگھت رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ 8 فروری کو نیشنل پارٹی کی عوامی مینڈیٹ کو رات گئے تبدیل کیا گیا اور ایسے عناصر کو سریاب سے لیکر تربت و بارکھان تک لایا گیا

جن کا ان علاقوں سے کوئی تعلق نہیں بلوچستان اسمبلی کو ڈرگ مافیا سے بھر دیا گیااسٹیبلشمنٹ نے کروڑوں روپے کے عیوض عوامی رائے کو تبدیل کیا۔بیان میں کہا گیا کہ اگر ملک میں عوام کے ووٹ کا احترام نہ کیا گیا تو سمجھا جائے گا کہ ریاست کی سلامتی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ سنجیدہ نہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے منتخب نمائندوں کو ہی حقیقی نمائندہ سمجھتی ہے۔حقیقی نمائندوں کے بغیر پارلیمنٹ کی بالادستی ممکن نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *