کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ خضدار میں ایک خاندان کو زدکوب کرکے اور خاتون کو اغواء کرنے کے منفی و گھناونے فعل نے بلوچ سماج کی اقدار و روایات کو ہلا کر رکھ دیا۔
جہاں خواتین کا عزت واحترام کو بلند سطح حاصل ہو اس سماج میں طاقت کے نشے میں خاتون کو اغواء کرنا نہ صرف شرمناک ہے بلکہ شدید طور پر قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جب قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی اور قانون طاقت ور کے لئے آسانی اور عام لوگوں کے لئے مشکلات کا باعث بنے گی
تو قانون کی حکمرانی کیسے ہوگی۔بیان میں کہا گیا کہ افسوس ہے کہ بلوچستان میں حکومت کئی نظر نہیں آتی کل سے متاثرہ خاندان خضدار قومی شاہراہ پر احتجاج میں بیٹھے ہیں لیکن انتظامیہ ان کے پاس گئی نہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی خضدار سانحے کے خاندان کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتی ہے اور خاتون کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے۔
Leave a Reply