|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ:  بلوچستان بھر میں 15روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی،ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے صوبے میں آئندہ 15روز کے لئے دفعہ 144نافذ کردی ہے

جس کے تحت دھرنوں، جلوسوں اور 5 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں اسلحے کی نمائش اور استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی ،

عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ ناگزیر تھا، قانون نافذ کرنے والے ادارے حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *