اوتھل : لسبیلہ میں مین آر سی ڈی قومی شاہراہ پر مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی،جب کہ کھکر گولائی کے قریب ایل پی جی گیس سے بھرا ٹراؤزر الٹ۔
مرک 1122 اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے مطابق وندر کے علاقے آدم کھنڈ کے مقام پر کراچی سے گوادر جانے والی تیز رفتار الطلال مسافر کوچ نے مال بردار رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 2 افرادجاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے
جنہیں مرک 1122 میڈیکل ٹیم نے ریسکیو کر کے وندر سینٹر میں بنیادی طبی امداد فراہم کی،اوتھل کے قریب سکن کے مقام پر اوتھل پولیس موبائل کو سوزوکی آلٹو کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ڈیوٹی آفیسر محمد ہارون رونجھو سمیت 2 پولیس اہلکار اور 2 کار سوار 2 مسافر بھی زخمی ہوگئے
جنہیں لسبیلہ ویلفئیر ٹرسٹ کی ایمبولیس کے ذریعے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیاگیا. اور فوری طبی امداد دی گء۔SSP لسبیلہ کے مطابق پولیس جوان معمولی زخمی ہیں۔
جب کہ کار میں سوار دو افراد بھی زخمی ہیں۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو بھی موقع پر پہنچ گئے۔
علاوہ بریں بیلہ کے قریب کھکر گولائی کے مقام پر کوئٹہ جانے والا LPG گیس سے بھرا ٹرالر باؤزر الٹ گیا۔
خوش قسمتی سے کوئی سانحہ رونما نہ ہوا۔ گیس ٹرالر الٹنے سے گیس کی لیکیج شروع ہوگئی جس کی اطلاع موصول ہوتے ہی میونسپل کمیٹی بیلہ کے فائر بریگیڈ گاڑی اور بیلہ پولیس موقع پر پہنچ گئیںاور گیس کی لیکیج کو بند کردیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے ٹیکنیکل ٹیم کو طلب کیا گیا ہے۔
اس موقع پر بیلہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور پولیس احتیاطی تدابیر اختیار کرا رہی ہے تاکہ کوئی بڑا حادثہ پیش نہ آئے۔ جب کہ مین قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی جاری ہے۔
Leave a Reply