کوئٹہ: بلوچستان کے8اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔پاکستان انسدادپولیو پروگرام کے مطابق ژوب، نوشکی، لسبیلہ، حب، خضدار، نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی اور اوستہ محمدکے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایاگیا
بلوچستان کے علاوہ ملک کے 13دیگراضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ان اضلاع میں اسلامآباد، چارسدہ، پشاور، صوابی، ٹانک، بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ، لاہور، ملتان، رحیم یارخان، کراچی ایسٹ اور مظفرآباد شامل ہیں، انسداد پولیو پروگرام کیمطابق ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے رواں سال 8سے23جنوری کیدوران حاصل کئی گئی تھے،
اس سیقبل دسمبر2024میں بلوچستان کے 10اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، ان اضلاع میں کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ، نوشکی ،مستونگ، دکی ،بارکھان، قلعہ سیف اللہ،کیچ،سبی کیماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا تھا، بلوچستان میں 3 فروری سے رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم شروع کی گئی تھی جو اختتام پذیر ہوگئی۔
Leave a Reply