افغانستان کے شہر قندوز میں بینک کے باہر خوفناک دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے وقت ہوا، افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کردی۔ اب تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
عینی شاہدین کے مطابق قندوز ڈسٹرکٹ اسپتال میں 17 لاشیں لائی گئیں، دیگر اسپتالوں میں بھی کچھ زخمی اور لاشیں لائی گئی ہیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد طالبان اہلکاروں کی ہے۔
Leave a Reply