کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد کو قتل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب منجھو شوریٰ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نادر علی کو قتل کردیا
اسی طرح کنڈ ملیر کے قریب حادثے کے دوران ناصر نامی شخص ہلاک ہوگیا اس کے علاوہ پنجگور کے علاقے شاہو کہن کے قریب سے ایک گولیوں سے چلنی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا
نعش کی شناخت حیات سکنہ تربت کے نام سے کی گئی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Leave a Reply