|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل 2025ء رومینہ خورشید عالم نے پیش کیا۔ اسپیکر نے بل پر رائے شماری کرائی جس کے بعد بل منظور کیے جانے کا اعلان کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی بنا دی ہے، کسی کو پارلیمنٹ کے خلاف بیان بازی کا حق نہیں، میڈیا میں ایک جج صاحب کا بیان آیا ہے، جج صاحب کو پیغام پہنچایا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی نے بیان کو پارلیمان پر حملہ قرار دے دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن ارکان پر طنز بھی کیا، کہا اپوزیشن اراکین احتجاج بھی کرتے ہیں اور تنخواہیں بھی وصول کر رہے ہیں، اگر کسی رکن کو تنخواہ نہیں چاہیے تو وہ بتا دے، آپ کی حکومت ہو تو اسمبلی اصلی کسی اور کی ہو تو جعلی،ایسا نہیں ہو سکتا۔ اگر کوئی اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتا تو لکھ کر دے دے،تقریریں نہ کرے۔

اپوزیشن لیڈ عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے ارکان پارلیمنٹ کے پروڈکشن جاری ہوجاتے ہے مگر عمل نہیں ہوتا، اعجاز چوہدری سینیٹر ہیں مگر پروڈکشن آرڈرز کے باوجود نہیں آنے دیا جاتا، آپ پھر کہتے ہیں مذاکرات؟ ایسے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *