تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے تربت پریس کلب کے صدر حافظ صلاح الدین سلفی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران، تربت پریس کلب کی نئی عمارت کی تعمیر اور مجوزہ سائٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خود مجوزہ سائٹ کا دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن تربت کے چیف افیسر شعیب ناصر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ تربت پریس کلب کے لیے ایک کشادہ، جدید اور شاندار عمارت کی تعمیر کی جائے گی،
اور اس مقصد کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں مخصوص رقم رکھی گئی ہے۔
اور آئندہ بھی فنڈز رکھے جائیں گے۔ایم پی اے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مزید کہا کہ نئی عمارت کے لیے ایک خوبصورت اور دلکش نقشہ تیار کرنے کے لیے ماہر آرکیٹیکٹس سے مشاورت کی جائے تاکہ پریس کلب کی نئی عمارت خوبصورت اور دیدہ زیب ہو۔
Leave a Reply