خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کرخ کے جاری کردہ بیان میں سندھ حکومت کی جانب سے ڈاڈھیارو کو سیاحتی علاقہ قرار دینے والے نوٹیفکیشن پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا حکومت سندھ نے بلوچستان کی تحصیل کرخ کے یونین کونسل بھلونک کے علاقے” ڈاڑھیارو کتے جی قبر” کو سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں از خود ڈالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اس معاملے پر حکومت بلوچستان کی خاموشی و بے خبری سوالیہ نشان ہے۔
اس سے پہلے انگریزوں نے بلوچستان کے کئی علاقوں کو سندھ، ایران، اور افغانستان میں شامل کردیا تھا ڈاڈھیارو ہمیشہ بلوچستان کا حصہ تھا اور ہمیشہ رہے گا، اور بلوچستان پر گندی نظر رکھنے والے عناصر ناکام ہوں گے۔
اور کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ثقافت، سیاحت، نوادرات اور آرکائیوز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ یہ نوٹیفکیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت، خاص طور پر زرداری ٹولہ، ایک طرف حب، دوسری طرف ڈاڈھیارو اور کبھی کسی اور علاقے پر اپنی نظر رکھ کر اس قسم کی سیاسی سازشوں کو بڑھاوا دے رہا ہے، جو کہ بلوچ اور سندھی کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کے مترادف ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی حکومت سندھ کو خبردار کرتا ہے کہ ڈاڈھیارو کبھی بھی سندھ کا حصہ نہیں بنے گا اور ایسے جعلی نوٹیفکیشنوں سے صرف ایک دوسرے کے درمیان دشمنی اور نفرتوں کو ہوا ملے گی۔
انہوں نے سندھ حکومت اور زرداری ٹولہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور اس قسم کی اشتعال انگیزی سے باز آئیں تاکہ عوامی سطح پر اس سے مزید نفرتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے اس اقدام کے خلاف قانونی اور سیاسی محاذ پر بھرپور مزاحمت کی جائے گی اور بلوچستان کے عوام اپنے سرزمین کے حفاظت کریں گئے ۔
اور مزید کہا حکومت بلوچستان اس خاموشی کے بجائے اس پر اپنی فوری ردعمل دے اور سندھ حکومت ایسے گھنانے سازشوں پر خاموشی اختیار کرنا ان کے ساتھ شریک ہونے کی مترداف ہوگا سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں سندھ حکومت کے غلط عمل پر سب کے ساتھ ملکر سندھ حکومت کے خلاف قانونی سیاسی جدوجہد کریں گے۔
سندھ حکومت ڈاڈھیارو کو سیاحتی علاقہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے، بی این پی
وقتِ اشاعت : 3 hours پہلے
Leave a Reply