تربت: نیشنل پارٹی تحصیل گوکدان کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب نیشنل پارٹی مکران کے ریجنل سیکریٹریٹ تربت میں منعقد ہوا۔
جس میں نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلٰی بلوچستان رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تحصیل گوکداں کے عہدیداراں سے حلف لیا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ریجنل سیکرٹری برائے مکران واجہ ابولحسن بلوچ مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی مرکزی رہنما ریٹائرڈ جسٹسں شکیل احمد، مرکزی کمیٹی کے رکن رجب یاسین، ضلعی جنرل سیکرٹری سرتاج گچکی سینئر رہنما مشکور انور بلوچ صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش، صوبائی ڈپٹی جنرل انور اسلم، سنئیر رکن چیرمین مقبول بلوچ سمیت کارکنوں نے شرکت کی۔
تحصیل گوکدان کی کابینہ کے صدر اصف فقیر، نائب صدر حاجی مراد بخش، جنرل سکریٹری جاوید کریم، جوائنٹ سکریڑی نور احمد، رابطہ سکریٹری۔ محمد جان غریب، فنائس سکریٹری۔عبدالغفور دشتی نے حلف لیا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے قائد جناب ڈاکٹر مالک بلوچ صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی باشعور سیاسی کارکناں کی جماعت ہے جو پارٹی کے اداروں کی اہمیت کا ادراک رکھتا ہے۔
پارٹی کارکناں سے اپیل ہے کہ وہ پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنی زمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے ادا کریں۔
آخر میں تمام سینئیر رہنماؤں اور کارکنوں نے تحصیل گوکدان کے کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔
نیشنل پا رٹی سیا سی وبا شعور کا رکنو ں کی جما عت ہے ڈا کٹر ما لک بلوچ
![](https://dailyazadiquetta.com/wp-content/uploads/dr-malik-38-640x300.jpg)
وقتِ اشاعت : 4 hours پہلے
Leave a Reply