|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ : پیپلزپارٹی کے رہنما صوبائی مشیر برائے محکمہ بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے وفاق کی جانب سے بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا لیکن صدر مملکت آصف علی زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور نواب ثنااللہ زہری کی نقش قدم پر چلتے ہوئے بلوچستان کہ ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں آنیوالے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما صوبائی مشیر برائے محکمہ بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وژن اور نواب ثنااللہ خان زہری کی نقش قدم پر چلتے ہوئے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا۔

وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے دی گئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرونگا کیونکہ صوبے کی ترقی و خوشحالی اورعوام کو ان کا حق کے دیلیز پر پہنچانے میں محکمہ بلدیات کا اہم کردار رہا یے۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں میرے آباو اجداد نے بلوچستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا لیکن بدقسمتی سے وفاق کی جانب سے بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا اور اگر پی ایس ڈی میں فنڈز مختص کئے گئے تو ان میں کٹوتی اور تاخیر کی وجہ سے منصوبے بروقت مکمل نہیں کئے جاسکے جس کی وجہ سے بلوچستان میں ترقی کے سنہرے دور کا آغاز نہیں ہوسکا۔

لیکن اب صدر آصف علی زرداری چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وژن اور ہدایات کے مطابق کام کرینگے تاکہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

اس موقع پر صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے محکمہ بلدیات کے قلمدان کا باقاعدہ چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ اور سیکرٹری بلوچستان لوکل گورنمنٹ بورڈ شجاع میروانی نے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے ملاقات کی اور انھیں محکمے کا چارچ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

دفتر میں پہلے روز آنیوالے پیپلزپارٹی کے عہدیداروں و کارکنوں، محکمہ بلدیات کے افیسران سمیت زہری قبیلے سے تعلق رکھنے والے مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے انھیں محکمے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا ظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *