|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

ژوب: پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے ژوب کے کلی سوہی شیخان میں پارٹی رہنما شیخ عبداللہ مندوخیل کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کی ناگہانی موت پر ان کے بھائی شیخ فتح خان اور دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو پشتونخوانیپ کیلئے بڑا ضیاع اور صدمہ قراردیا۔

مرحوم پشتونخوانیپ سندھ کے رہنما اور قومی تحریک کے باصلاحیت اور فعال کارکن تھے۔

چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے ژوب کے پارٹی دفتر میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ژوب قومی سیاسی تحریک کا ایک اہم سنگر ہے یہاں کے سیاسی کارکنوں نے قومی سیاسی شعور کو بیدار کرنے اور پارٹی کے سیاسی سرگرمیوں میں پر افتخار کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشتون افغان ملت کو اپنی تاریخ کے بدترین مشکلات و مسائل کا سامنا ہے تباہی وبربادی کی اس اذیت ناک صورتحال سے نجات حاصل کرنے کیلئے لازم ہے کہ ہم پشتون عوام کو پشتونخوانیپ کے صفوں میں متحد و منظم کریں جب تک ہمارے عوام شعوری بنیادوں پر قومی سیاسی تحریک میں شامل نہیں ہوتے اور اپنی قومی نجات کیلئے فیصلہ کن جدوجہد کیلئے تیار نہیں ہوتے اس وقت تک محکومی اور بربادی کا خاتمہ ممکن نہیں۔

پشتونخوانیپ نے پشتونخوا وطن کے ملت پال پارٹیوں کو قومی مسائل کی حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے اور قومی وطنی بنیادوں پر متحد کرنے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوا وطن میں بدامنی کا خاتمہ قومی وسائل کاتحفظ، ملی وحدت اور قومی واک و اختیار کا قیام، عوام کے تعلیم، علاج اور روزگار کے مسائل کی حل اور افغانستان کی ملی استقلال، آزادی و سلامتی کا دفاع وطنپال قومی پارٹیوں کا اولین فریضہ ہے پشتونخوانیپ قومی اہداف کے حصول کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔

ضلع شیرانی کے سیکریٹری نازک شیرانی نے چیئرمین کے اعزاز میں کو ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں ڈپٹی چیئرمین رضا محمدرضا اور ضلع ژوب و شیرانی کے رہنماں نے شرکت کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *