اوتھل: سیکرٹری قانون بلوچستان کلیم اللہ خان نے کہا کہ بلوچستان میں نقل کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں
نقل کا رویہ تعلیمی میدان میں بھی انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، جہاں طلبہ اپنے کام میں امانت داری کے بجائے دوسروں کے کام کو نقل کرتے ہیں۔
اس سے نہ صرف ان کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ ان کی ذہنی نشونما بھی رک جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نقل کی روک تھام اور امتحانی مراکز میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری پراسیکیوشن عبد الحمید، ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ اللہ کے ہمراہ اوتھل میں بلوچستان ریزیڈنشل کالج (BRC) اوتھل،گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول اوتھل اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول اوتھل میں قائم میٹرک کے امتحانی مراکز کا دورے کے دوران کیا۔
دورے کے دوران امتحانی عمل کی نگرانی کی اور امتحانی مراکز میں فراہم کردہ سہولیات، سیکیورٹی اور نقل کے سدباب کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
Leave a Reply