|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2025

کوئٹہ: جما عت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا ہد ایت الرحمن نے کہاہے کہ حکمرانوں نے پارلیمنٹ کو مذاق بنا دیا ہے ہمیں پتہ ہے کون کتنا سنجیدہ ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔

مولانا ہد ایت الرحمن نے کہاکہ بلو چستان اسمبلی کے ایوان میں یہ تیسری بریفنگ تھی یوان کی سنجیدگی سب کے سامنے ہے ہمیں پتہ ہے کون کتنا سنجیدہ ہے۔مولانا ہدایت الرحمن نے کہاکہ بریفنگ کے نام پر سال گزار دیا گیا وزیر اعلی اپنی کابینہ کے ہمراہ موجود نہیں تھے ہم کس سے بات کرتے پارلیمنٹ کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔