کوئٹہ: بلو چستان اسمبلی نے اسمبلی چیمبر کو کل ایوان کی مجلس تشکیل دینے سے متعلق تحریک منظور کرلی ۔
جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 20 منٹ کی تاخیر اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں شروع ہوا
بلو چستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے قواعد و انضباط کار بلوچستان صوبائی اسمبلی مجریہ 1974 کے قاعدہ نمبر(170(Dکے تحت محکمہ تعلیم سے متعلق اراکین بلو چستان اسمبلی کو تفصیلی بریفنگ دینے کی بابت بلو چستان اسمبلی کے ہال ( چیمبر ) کوکل ایوان کی مجلس تشکیل دینے سے متعلق تحریک پیش کی ایوان نے متفقہ طورپر تحریک منظور کرلی جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدد تک کے لئے ملتوی کر دیا۔