|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

گوادر یونیورسٹی نے خصوصی طور پر بیچ گیمز کو سالانہ اسپورٹس ویک کا حصہ بنایا ہے، جو پاکستان کی کسی بھی تعلیمی ادارے میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ ڈاکٹر عبدالرزاق صابر

گوادر یونیورسٹی اور پی سی ٹی وی آئی کے زیر اہتمام دوسرے سالانہ اسپورٹس ویک 2025 بشمول بیچ گیمز کی شاندار اختتامی تقریب یونیورسٹی کے سیمینار ہال میں منعقد ہوئی ، جس میں مختلف کھیلوں میں طلباء کی نمایاں کارکردگی کو سراہا گیا اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔
اختتامی تقریب کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی، جبکہ پرو وائس چانسلر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی سی ٹی اینڈ وی آئی پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، کنٹرولر امتحانات رحیم بخش مہر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینئرنگ ڈاکٹر محب اللہ، اسپورٹس ڈائریکٹر صغیر نسیم، ڈائریکٹر فنانشل ایڈ عبید علی، مختلف شعبوں کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور طلباء بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے طلباء، فیکلٹی اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: “گوادر کی خوبصورت ساحلی پٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم نے خصوصی طور پر بیچ گیمز کو سالانہ اسپورٹس ویک کا حصہ بنایا ہوا ہے۔ یہ پاکستان کی کسی بھی تعلیمی ادارے میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، جو ہمارے طلباء کے ساتھ ساتھ دوسری یونیورسٹیوں کے طلبا کو ساحل سمندر پر کھیلنے کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔”
پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد نے غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کے کارکردگی کی تعریف کی۔

اسپورٹس ڈائریکٹر نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں وائس چانسلر، پرو وائس چانسلر، پبلک ریلیشنز آفیسر، فیکلٹی، انتظامیہ اور طلباء کے بھرپور شرکت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اختتام انعامات اور اسناد کی تقسیم کے بعد ہوا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *