|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ:کوہلو میں نامعلوم افراد نے لیویز کی چوکی کو نذر آتش کردیا۔لیویز حکام کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم افراد نے کوہلو کے علاقے ماوند میں منجھرہ میں لیویز چوکی سعید آباد کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ لیویز حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔مزید کاروائی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *