کوئٹہ:گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ انقلابی سیاست اور عوام دوست پالیسیوں کا حقیقی راز ایک عادلانہ معاشی نظام میں پنہاں ہے اور مضبوط معیشت کی توسط سے ہی حقیقی سیاست آگے بڑھتی رہتی ہے
. ضروری ہے کہ بلوچستان کیلئے ایک روشن معاشی مستقبل کی تشکیل کریں ایک ایسا مستقبل جہاں ہر شہری کو آگے بڑھنے کیلئے مواقع، وسائل اور سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔
انہوں نے کہا کہ معاشی پالیسیوں کو تشکیل دیکر ہم عوامی مفادات اور ترجیحات کو یقینی بنا سکتے ہیں، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا سکتے ہیں اور اچھی طرز حکمرانی کے فوائد سے عوام مستفید کر سکتے ہیں. یہ بات انہوں نے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کئی. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ایک ایسے خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں
جہاں ہر شہری کو ترقی کی منازل طے کرنے کا موقع ملے، لوگوں کو اپنی زندگیوں میں معاشی آسودگی میسر ہو. انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط معیشت خوشحال معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ جب لوگ معاشی طور پر خودمختار بن جاتے ہیں تو وہ اپنے حقوق اور اختیارات کا بہترین استعمال کرنے اور اپنی زندگی کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے کے قابل بن جاتے ہیں۔ ہم تعمیری تبدیلی لانے کیلئے تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ مشترکہ کاوشوں سے ہم ایک ترقی کرتی ہوئی معیشت بنا سکتے ہیں۔
Leave a Reply